پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھ رہی ہے، ورلڈ بینک رپورٹ

datetime 13  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  عالمی بینک نے کہا ہے کہ مالی سال 18-2017 میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 5.5 فیصد تک بڑھے گی اور سال کی درمیانی مدت تک مضبوط مقامی کپھت، بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور برآمدات کی بحالی سے اس کا اوسطاً 5.9 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کردہ عالمی اقتصادی امکانات سے متعلق رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ

مالی سال 17-2016 میں پاکستان کی اقتصادی ترقی 5.3 فیصد تک رہی، جو کچھ حد تک حکومت کے ہدف 5.7 فیصد سے کم تھی، جس کی وجہ صنعتی شعبے کی ترقی توقع سے کم تھی۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ مقامی سطح پر مالی تاخیر سمیت انفرااسٹرکچر منصوبوں سے متعلق واجبات میں اضافہ، آئندہ عام انتخابات میں تاخیر اور محصولات کی کمزور آمدنی مالی استحکام کی کوششوں کو ڈی ریل کرسکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 18-2017 کی پہلے حصے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا، جس کی وجہ مضبوط کریڈٹ ترقی اور پاک چین اقتصادی راہداری( سی پیک) سے متعلق منصوبوں کی طرف سے مقامی طلب اور حمایت ہے۔جنوبی ایشیاء میں اقتصادی ترقی اندازاً 6.5 فیصد کے مقابلے میں سست ہوئی جبکہ جون 2017 میں خطے میں بدلتی موسمیاتی صورتحال کے باعث عارضی طور پر تعطل کا بھی شکار رہی۔تاہم کمزور برآمدات اور درآمدات میں اضافے کے باعث موجودہ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ سال 1.7 فیصد کی نسبت مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے 4.1 فیصد تک پہنچ گیا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گھریلو کھپت سے مضبوط رہنے، برآمدات کے دوبارہ بحال ہونے، پالیسی اصلاحات اور انفرا اسٹرکچر میں بہتری کی وجہ سے سرمایہ داری کے بحال ہونے کی توقع تھی جس کی وجہ سے خطے کی اقتصادی ترقی کی صورتحال ظاہری طور پر مضبوط رہی۔ 2018 میں خطے میں ترقی کی

شرح 6.9 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے اور درمیانی عرصے میں یہ تقریباً 7.2 فیصد تک مستحکم رہ سکتی ہے لیکن مقامی طلب میں کمی کے باعث یہ کم رہ سکتی ہے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ موسمی حالات کے باعث کچھ علاقوں میں زرعی پیداوار کم ہوئی ہے اور اس طرح کی صورتحال سے علاقائی ترقی کے حوالے سے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ حال ہی میں مشرقی وسطیٰ میں مالی استحکام اور ترقی میں سست

روی کے باعث ترسیلاتِ زر میں کمی ہوئی ہے۔ بھارت سے باہر 2017 میں مالی استحکام سست رہا، جس کے نتیجے میں مالدیپ اور پاکستان میں آمدنی کی کمی اور حکومتی اخراجات میں اضافہ ہوا جبکہ بھارت، بنگلہ دیش اور پاکستان میں موجودہ اکاؤنٹ خسارے میں اضافہ ہوا۔ خاص طور پر کچھ ملکوں جیسے پاکستان ، افغانستان اور مالدیپ میں ترقی کے باوجود قرض ادا نہ کرنے کی شرح تقریباً 10 فیصد رہی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…