سان فرانسکو (آن لائن)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بارش کا جمع شدہ پانی ’’لائیو واٹر‘‘ کے نام سے ہوشربا قیمت میں فروخت ہونے لگا۔ محض ڈھائی لیٹر پانی کی قیمت 40 ڈالر یعنی 4100 پاکستانی روپے تک پہنچ گئی ہے تاہم بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا کے بعض علاقوں میں آج کے ترقی یافتہ اور جدید دور
میں ٹیکنالوجی کے رحجانات کے برعکس بارشوں کا پانی فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ کیلی فورنیا کے مختلف شہروں میں فروخت ہونے والے بارش کے اس پانی کی ڈھائی لیٹر کی ایک بوتل کی قیمت 40 امریکی ڈالر ہے اور امکان ہے کہ اس کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گا تاہم پانی کا نیا اسٹاک آنے پر اس کی قیمت پہلے سے زیادہ ہوتی ہے لیکن عوام اسے پھر بھی خرید رہے ہیں ۔