بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

ایف بی آر نے 1722ارب روپے کا ریونیو اکھٹا کرلیا

datetime 1  جنوری‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)رواں مالی سال 2017-18کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) میں ایف بی آر نے 1722 ارب روپے کا ریونیو اکھٹا کر لیا ہے جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے میں 1466ارب اکھٹا کیا گیا تھا اس طرح رواں برس پہلے چھ ماہ میں ریونیو میں ساڑھے 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔یکم جنوری تا31 دسمبر11 لاکھ 58 ہزار 380 ٹیکس گوشوارے جمع کئے گئے۔ رواں مالی سال میں حکومت نے ریونیو

ہدف 4013 ارب روپے مقرر کیا ہوا ہے ۔ایف بی آر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں 417 ارب روپے کا ریونیو جمع کیا گیا۔ گزشتہ برس دسمبر میں 382 ارب جمع ہوا تھا اس طرح 39 ار ب روپے زیادہ ریونیو جمع کیا گیا۔دسمبر کے حتمی اعداد وشمار میں مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ ابھی دوردراز کے علاقوں سے اعداد وشمار موصول نہیں ہوئے، یکم جنوری تا31 دسمبر 2017 ایف بی آر نے 11لاکھ 58 ہزار 380 ٹیکس

گوشوارے جمع کئے۔گزشتہ برس 9لاکھ53 ہزار 410 جمع کئے گئے تھے اس طرح امسال ٹیکس گوشواروں میں ساڑھے 21فیصد اضافہ ہوا ہے۔ایف بی آر کی جاری پریس ریلیز کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی ششما ہی کید وران 45 ارب روپے کے ریفنڈز بھی ادا کئے گزشتہ برس اس عرصے کیلئے 58ارب روپے کے ریفنڈز کی ادائیگی کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…