بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

datetime 1  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے نئے سال کے پہلے ماہ (جنوری 2018) کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 75 پیسے تک اضافہ کردیا۔ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے

فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 53 پیسے اور 89 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے96 پیسے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے 25 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگا اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 6 روپے79پیسے فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 89.91 فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی 58.37 روپے

فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 64.32 روپے ہوگی۔ مفتاح اسماعیل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر قیمتوں میں رد وبدل کی منظوری دی ہے۔ حکومتی فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں جبکہ پاکستان میں بنگلہ دیش، بھارت اور ترکی کے مقابلے میں پیٹرول کی قیمت سب سے کم ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2018 کو رات 12 بجے سے ہوگا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…