کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیرکو روپے کے مقابلے میں ڈالر،یورو، برطانوی پاؤنڈ،سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے پیر کو جاری اعداد وشمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کی قیمت میں 20پیسے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد ڈالرکی قیمت خرید 109.80 روپے سے بڑھ کر110.00روپے
اور قیمت فروخت 110.30 روپے سے بڑھ کر110.50روپے ہوگئی۔ اعداد وشمار کے مطابق یورو کی قیمت خرید میں90پیسے اور قیمت فروخت میں60پیسے، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 1.00 روپے اور قیمت فروخت میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں بالتریب یورو کی قیمت خرید 127.50 روپے سے بڑھ کر 128.40 روپے اور قیمت فروخت 129.20 روپے سے بڑھ کر 129.80 روپے، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 144.50 روپے سے بڑھ کر 145.50 روپے اور قیمت فروخت 146.50 روپے سے بڑھ کر 147.00 روپے ہوگئی۔ سعودی ریال کی قیمت میں5 پیسے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید میں بھی5 پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا، جس کے نتیجے میں سعودی ریال کی قیمت خرید 28.95 روپے سے بڑھ کر 29.00 روپے اور قیمت فروخت 29.25 روپے سے بڑھ کر 29.30 روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 29.65 روپے سے بڑھ کر 29.70 روپے اور قیمت فروخت 30.00 روپے پر مستحکم رہی۔ دریں اثناء انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کی قیمت خرید میں 7 پیسے کا اضافہ جبکہ قیمت فروخت میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 110.40 روپے سے بڑھ کر 110.47 روپے اور قیمت فروخت 110.60روپے سے گھٹ کر 110.57 روپے ہوگئی۔