پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

حدیبیہ پیپر ملز کیس سے متعلق فیصلے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

datetime 16  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے حدیبیہ پیپر ملز کیس سے متعلق فیصلے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 400سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 38600پوائنٹس کی سطح پر بحال ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں39ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ۔سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحا ل کے سبب

پاکستان اسٹاک مارکیٹمیں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحا ن دیکھا گیا تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے حدیبییہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر نے کے بعد مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی اور مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہائوسز کی جانب سے توانائی ،بینکنگ ،آئل اینڈ گیس ،سیمنٹ اور اسٹیل سیکٹرز میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا جس کے بعد ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 38918پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تھا تاہم انڈیکس کاروبار کے اختتام تک اس سطح پر برقرار نہ رہ سکا مگرانڈیکس38300،38400،38500اور38600پوائنٹس کی 4بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 422.35پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 38223.55پوائنٹس سے بڑھ کر 38645.90پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 219.92پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30 انڈیکس19280.20پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28501.92پوائنٹس سے بڑھ کر 28635.53پوائنٹس پر جا پہنچا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں39ارب91کروڑ41لاکھ33ہزار683روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب4ارب52کروڑ15لاکھ51ہزار 574روپے سے بڑھ کر 82کھرب42ارب 43

کروڑ56لاکھ85ہزار257روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 9ارب روپے مالیت کے 13کروڑ97لاکھ 67ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 4ارب روپے مالیت کے 9کروڑ29لاکھ46ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز مجموعی طور پر 349کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 222کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،98میں کمی اور 29 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ79لاکھ ،پاک الیکٹرون 1کروڑ13لاکھ ،اینگرو کارپوریشن 72لاکھ65ہزار ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 71لاکھ76ہزار اورجے ایس بینک لمیٹڈ46لاکھ15ہزار حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے ۔ سب سے زیادہ تیزی کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت51 روپے کے اضافے سے 2641 روپے پر بند ہوئی

اسیطرح سیفائر کے حصص کی سودے بھی 33.75 روپے کی تیزی سے812.50 روپے پر بند ہوئے۔سب سے زیادہ مندی نیلسے پاکستان اور جوبلی لائف انشورنس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت635 روپے کی مندی سے12065 روپے اور جوبلی لائف انشورنش کے حصص کی قیمت بھی 36.50 روپے کی کمی سے693.50 روپے رہ گئی۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…