منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

کاروں کی فروخت میں 21 فیصد اضافہ

datetime 12  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (آن لائن)رواں مالی سال 2017-18 کے دوران کاروں کی فروخت میں 21 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر 2017 کے دوران کاروں کی فروخت کا حجم 87 ہزار 273 یونٹس تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 71 ہزار 877 کاریں فروخت کی گئی تھیں۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران کاروں کی فروخت میں 15 ہزار 396 یونٹس یعنی 21.41 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاما کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بسوں کی فروخت میں 69.56 فیصد کی کمی واقع ہونے سے فروخت کا حجم گذشتہ سال کی فروخت 468 یونٹس کے

مقابلہ میں 276 یونٹس تک کم ہو گئی۔ پاما کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال مال بردار گاڑیوں (ٹرکوں) کی فروخت کے حوالے سے مثالی سال ثابت ہو رہا ہے اور رواں مالی سال کے دوران ٹرکوں کی فروخت میں 808 یونٹس یعنی 29.21 فیصد کا اضافہ ہونے سے فروخت کا حجم 3574 یونٹس تک بڑھ گیا جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 2766 یونٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…