کراچی (بی این پی ) ملک میں پیاز کی زبردست پیداوار کے باعث ایک ہفتے میں اس کی ہول سیل قیمت 25 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، سندھ آباد گار اور ویجیٹبل ایکسپوٹرز نے حکومت سے پیاز کی برآمدات کی اجازت طلب کرلی، سندھ میں پیاز کی زبردست پیداوار کے باعث 80 روپے کلو میں فروخت ہونے والی پیاز اب ہول سیل مارکیٹ میں 25 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے، سندھ آباد گار کا کہنا ہے آئندہ ماہ بلوچستان سے بھی پیاز کی آمد شروع ہوجائے گی جس سے قیمتیں مزید کم
ہونے کا امکان ہے مگر ساتھ ہی پیاز کی قیمت اتنی کم ہونے سے کاشتکاروں کا نقصان ہوگا اس لئے حکومت اس کی قیمتوں میں استحکام کے لئے برآمدات کی فوری اجازت دے۔ دوسری جانب فروٹس اینڈ ویجیٹیبل ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی پیاز اپنی کوالٹی کے باعث خطے میں بہت مشہور ہے، اگر حکومت برآمدات کی اجازت دے تو بنگلا دیش، سری لنکا، یو اے ای اور دیگر ممالک کو پیاز برآمد کی جا سکتی ہے جس سے کثیر زرمبادلہ حاصل ہوجائے گا۔