فیصل آباد(یوا ین پی)وفاقی وزیر خوراک سکندر حیات خان بوسن نے تمام سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ نئی ٹیکنالوجی استعمال کر کے اچھی ، دیر پا اور زیادہ پیداوار دینے والی کپاس کی اقسام دریافت کریں۔ کپاس ہر صورت میں دوسری تمام فصلات سے زیادہ نفع دینے والی فصل ہے، لہٰذا اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کی ہر
ممکن پذیرائی کی جائے گی اور ہر مفید تجویز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ ہمارا ملک کپاس کی بہتر اور زیادہ پیداوار حاصل کر کے کپڑے کی مصنوعات میں خود کفیل ہو سکے۔ یہ بات انہوں نے زراعت ہاؤس کے آڈیٹوریم میں کپاس کے بیج سے متعلق قومی تحفظ خوراک و تحقیق منعق کے سلسلے میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔