اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایشیا پیسفک ویلتھ رپورٹ نے بتایا ہے کہ بھارت میں کروڑ پتی افراد کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار ہو چکی ہے، جس کے پاس 10 لاکھ ڈالرز تک کے اثاثے ہوں اسے کروڑ پتی (ملینیئر) قرار دیا جاتا ہے، بھارت کے 2 لاکھ 19 ہزار کروڑ پتیوں کی مجموعی دولت 887 ارب ڈالرز سے زائد ہے، ان میں 41 فیصد نے
اپنے اثاثے ملک سے باہر رکھے ہیں۔ اس وقت جاپان میں 28 لاکھ 91 ہزار، چین میں 11 لاکھ 29 ہزار اور آسٹریلیا میں 2 لاکھ 55 ہزار کروڑ پتی ہیں۔ ایشیا پیسفک ویلتھ رپورٹ کے مطابق 2025ء تک انتہائی مالدار شخصیات کی اجتماعی دولت 40 ہزار ارب ڈالر سے زائد ہو جائے گی۔