اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2 ہزار 241 پوائنٹس اضافہ، انڈیکس 42 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباس کی سٹاک مارکیٹ کے بروکرز سے ملاقات کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسیچنج میں تیزی کا سبب بنا۔ ملاقات میں بروکرز نے کئی ٹیکسوں
میں کمی اور 2008 میں این آئی ٹی کے زیر نگرانی بنے کیپٹل فنڈ کو بحال کرنے سمیت دیگر سفارشات کی تھی۔ جس پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گورنر سندھ محمد زبیر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں سرمایا کار کافی پُراُمید ہیں کہ حکومت ضرور بیل آوٹ پیکچ لے کر آئی، یہی وجہ ہے کہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 2 ہزار 241 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 87 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوران مالیاتی اداروں نے سٹاک مارکیٹ میں 1 کروڑ 54 لاکھ ڈالر مالیت کی خریداری کی جبکہ بیرونی سرمایا کاروں نے 73 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے۔