جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

پاکستان دنیا کے 23اہم ترین ممالک میں شامل ،دنیا کی مجموعی سرمایہ کاری میں کتنے فیصد کی نمائندگی حاصل ہوگئی؟امریکی ماہرین اقتصادیات کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرینِ اقتصادیات نے کہا ہے کہ کئی چیلنجوں کے باوجود، پاکستان تیزی سے بہتری کی جانب قدم بڑھا رہا ہے، جہاں غربت قدرے کم ہوئی ہے، شہری علاقوں کی جانب منتقلی کا رجحان بڑھ رہا ہے، تعلیم، خصوصاً بچیوں کی تعلیم، فروغ پا رہی ہے، جب کہ متوسط طبقے خاصہ اضافہ آیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک کانفرنس سے خطاب میں امریکی ماہرین اقتصادت نے بتایا کہ پاکستان کا شمار ’ابھرتی ہوئی مارکیٹ‘ میں ہوتا ہے، جو دنیا کی سرمایہ کاری کی 10 فی صد نمائندگی حاصل کرنے کے بعد 23 ملکوں کی صف میں کھڑا ہے۔ اْنھوں نے کہا کہ غربت، پسماندہ تعلیمی نظام، بجلی کی رسائی

کے مسائل کے علاوہ پاکستان شدت پسندی اور انتہاپسندی جیسے خطرات سے دوچار ہے۔ لیکن، ماہرین نے بتایا کہ غربت میں نسبتاً کمی آئی ہے جب کہ بہتر خدمات اور رہائشی سہولیات تک رسائی ممکن بنی ہے۔ماہرین نے کہا کہ شرع نمو میں درکار تیزی سے اضافہ نہیں ہو رہا، اور 6.5 فی صد مجموعی قومی پیداوار کے ہدف کا حصول مشکل لگتا ہے؛ جب کہ مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبوں میں روزگار کے مواقع میں اضافہ آیا ہے، جس سے متوسط طبقے نے استفادہ کیا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں ماہرین نے کہا کہ دو کروڑ آبادی والے شہر کراچی میں معیاری سہولیات کا فقدان ہے، جب کہ نجی اسکول اور اسپتال فروغ پا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…