اسلام آباد(ویب ڈیسک)فرنس آئل کے مقابلے ایل این جی سے 15 فیصد سستی بجلی حاصل ہونے لگی ۔ ملک میں ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 1326 میگاواٹ تک پہنچ گئی ۔ بجلی کی قلت کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اس پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لئے
موجودہ حکومت ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے تاکہ عوام سے کیے گئے وعدے کو الیکشن 2018 سے قبل وفا کرسکے ۔اعداد و شمار کے مطابق حکومتی کوششوں کے باعث فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 25 فیصد کمی کے بعد 2328 میگا واٹ تک پہنچ گئی جبکہ ایل این جی سے بجلی کی کُل پیداوار 1326 میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے اور اس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ۔ فرنس آئل سے بجلی کا یونٹ 9 روپے 54 پیسے اور ایل این جی سے 8 روپے 30 پیسے کا فی یونٹ پیدا ہو رہا ہے ۔اس طرح بجلی ایل این سے حاصل ہونے والی بجلی 15 فیصد سستی ہے ۔ توانائی کے متبادل ذرائع جس میں نیوکلیئر اور کوئلہ شامل ہے ۔ پیداوار میں اضافہ ہوا ۔ اس وقت نیوکلیئر پاور سے 778 میگاواٹ جبکہ کوئلے سے 551 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ۔