اسلام آباد(ویب ڈیسک) فرنچ آٹو موبائل کمپنی رینالٹ پاکستان میں اپنی گاڑیاں متعارف کرانے کا پلان رکھتی ہے، اس مقصد کیلئے رینالٹ کا دبئی کی ایک کمپنی کے ساتھ اشتراک بھی متوقع ہے اور اس سلسلے میں دونوں کمپنیز کے درمیان ایم او یو سائن کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رینالٹ پاکستان میں اپنا مینو فیکچرنگ پلانٹ بھی لگانا چاہتی ہے تاکہ کم قیمت رینالٹ کو پاکستان میں متعارف کرایا جا سکے۔ فرنچ آٹو موبائل کمپنی 2018ء تک اپنی گاڑیاں پاکستان میں متعارف کرائے گی،اس سلسلے میں کراچی میں مینو فیکچرنگ پلانٹ لگایا جائے گا جس سے 50000 کے قریب گاڑیوں کی تیاری ممکن ہو سکے گی۔
رینالٹ کا ماڈل رینالٹ ڈسٹر دنیا بھر میں اپنے فیچرز کی وجہ سے مشہور ہے۔ کمپنی کو پاکستان میں درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے حکام کی وزیر اسحاق ڈار سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس گاڑی کی پاکستان میں قیمت تقریباً 15 لاکھ رکھی جائے گیجبکہ انڈیا میں اس کی قیمت 10 لاکھ ہے۔