عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی

  ہفتہ‬‮ 28 اکتوبر‬‮ 2017  |  17:34

اسلام آباد( این این آئی)سعودی عرب اور روس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں کمی کی حمایت کے بعد عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ عالمی بینک

نے پیشگوئی کی گئی ہے تیل کی قیمتیں بڑھنے سے اجناس کی قیمتوں میں 4فیصد اضافہ ہوگا ۔ ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ 2018 میں تیل کی اوسطاًقیمت 56 ڈالر فی بیرل تک رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ سال 53 ڈالر فی بیرل تھی۔مالی سال 2017 میں پاکستان نے تقریباً سات ارب 70 کروڑ ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیں جو کہ پاکستان کی کل درآمدات کا تقریباً15 فیصد تھا۔تیل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے پاکستان میں تیل سے چلنے والے بجلی گھروں کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔عالمی بینک کے مطابق تیل کی قیمتیں بڑھنے سے اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی اور امریکی شیل آئل کی مستحکم ہونے سے تیل کی قیمتیں بڑھیں گی۔ورلڈ بینک نے پیشگوئی کی ہے کہ 2018 میں اجناس کی قیمتوں میں چار فیصد اضافہ ہوگا۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بیوپار

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎