کراچی(این این آئی)بیرون ملک پاکستانیوں کی ملکی معیشت میں ترقی میں اہم کردار جاری رکھے ہوئے ہیں ۔بڑھتے ہوئے ترسیلات کی وجہ سے پاکستان ترسیلات زر کی عالمی ریٹنگ میں پانچویں نمبر پر آ گیاہے۔پاکستان میں بیرونی ممالک سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ خوش آئندہ ہے ۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کے مطابق ترسیلات زر کی عالمی ریٹنگ میں بہتری سے پاکستان
پانچویں نمبر پر آگیا۔ملک بوستان نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ ہماری برآمدات میں 12 فیصد اضافہ ہوا ۔ ماہانہ شرح کے لحاظ سے رواں مالی سال پاکستانی برآمدات میں 3 سے4 ارب ڈالرکا اضافہ ہوگا۔ملک میں گزشتہ دو ماہ کے دوران 45 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔ چین کی سرمایہ کاری سے اگلے سولہ برس میں بیرونی سرمایہ کاری 20 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائے گی۔