جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

’’سوزوکی‘‘ نے اپنی سب سے سستی گاڑی متعارف کروا دی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوزوکی کمپنی نے اپنی سستی گاڑی متعارف کرا دی ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی سوزوکی کمپنی کی ہی گاڑیاں ہیں۔ اب سوزوکی کمپنی نے اپنی گاڑی سیلیریو کا اپ ڈیٹ ورژن متعارف کرایا ہے جو کہ ایک سستی گاڑی ہے۔

اور یہ سستی ترین گاڑی سوزوکی کمپنی نے بھارت میں متعارف کرائی ہے جس کی فروخت اس ماہ کے آخر تک بھارت میں شروع ہو جائے گی۔ اس کی قیمت پاکستان کے لحاظ سے کم ہے، اس گاڑی کا ڈیزائن اور ٹیکنالوجی دونوں ہی بہتر کی گئی ہیں، یہ سیلیریو ایل ایکس آئی، وی ایکس آئی اور زی ایکس آئی کے ساتھ 12 ورژن میں دستیاب ہو گی اور اس کی بھارت میں ابتدائی قیمت 4 لاکھ 15 ہزار بھارتی روپے ہو گی جو کہ پاکستانی روپوں میں چھ لاکھ 68 ہزار بنتی ہے۔ سوزوکی کمپنی نے اس گاڑی میں جدید ترین حفاظتی فیچرز رکھے ہیں، اس گاڑی کا ڈیزائن پہلے کی نسبت زیادہ اچھا ہے، یہ گاڑی پاکستان میں موجود سوزوکی مہران سے ڈیزائن میں بہت بہتر ہے۔ یہ گاڑی 998 سی سی کی ہے اور اس میں تھری سلینڈر K10B پٹرول انجن ہے جو کہ 67 ہارس پاور رکھتا ہے۔ سوزوکی کی بہت سی ایسی گاڑیاں ہیں جو پاکستان میں نہیں آئی ہیں بلکہ پاکستانیوں نے انہیں بیرون ملک سے خود ہی منگوایا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا سوزوکی کمپنی اس گاڑی کو پاکستان میں بھی لانچ کرے گی یا نہیں۔ اگر یہ گاڑی پاکستان میں لانچ ہو جاتی ہے تو یہ پاکستانیوں کے لیے ایک اچھی گاڑی ثابت ہو گی مگر یہاں آ کر اس کی قیمت کیا ہوتی ہے یہ تو اس کی پاکستان آمد کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…