منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سب سے آگے،دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا،صرف تین سال بعد2021ء تک پاکستان میں کیا ہونیوالا ہے؟بلوم برگ کے چونکادینے والے انکشافات

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان دنیا میں تیزترین ریٹیل مارکیٹ بننے کی جانب گامزن ہے، نوجوان نسل کے ذرائع آمدن میں اضافے کی وجہ سے قوت خرید میں اضافہ ہوا ہے، اگر یہی صورتحال رہی تو 2021ء تک پاکستان میں ریٹیل اسٹورز کی تعداد میں 50فیصد تک اضافہ ہوجائے گا جبکہ دس لاکھ سے زائد نئی دکانیں بھی کھلیں گی۔عالمی ادارے بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آبادی میں دو تہائی تعداد نوجوان نسل کی ہے جو کہ تیس برس سے کم اور اپنی آمدنی کے ذرائع بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے

اور اس وجہ سے ملک میں خریداری کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور شرح نمو میں استحکام کی وجہ سے غیر ملکی آپریٹرز بھی یہاں کا رخ کررہے ہیں ۔بلومبرگ کا کہنا ہے کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو 2021ء تک پاکستان میں ریٹیل اسٹوروں کی تعداد میں پچاس فیصد اضافہ متوقع ہے، یعنی پانچ سال کے دوران دس لاکھ سے زائد دکانوں کا اضافہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…