کراچی(این این آئی)وفاقی وزارت داخلہ نے شمالی کوریاسے ٹیکسٹائل مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی شمالی کوریا پر عائد نئی اقتصادی پابندیوں کے تحت پاکستان شمالی کوریا سے ٹیکسٹائل مصنوعات درآمد
نہیں کریگا۔ اس ضمن میں وفاقی وزارت داخلہ نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے اور متعلقہ ایس آر او بھی جلد جاری کردیا جائیگا۔اعلامیے کے مطابق 11ستمبر 2017 سے پابندی کے اطلاق کے اندرون 90روز میں روانہ ہونے والی کھیپ درآمد کی جاسکتی ہے، ایسی تمام درآمدات کی تفصیل سیکیورٹی کونسل کی کمیٹی کو پابندی کی قرارداد کے اندرون 135روز پیش کرنا ہوگی۔