پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ٹیکس گوشوارے،بڑے سرکاری اداروں اور کمپنیوں کے ملازمین بھی زِد میں آگئے،ایف بی آر کا بڑا اقدام

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) ایف بی آر کے فسلیٹیشن اینڈ ٹیکس پیئرز ایجو کیشن (FATE) ونگ کے ایک وفد نے ممبر فیٹ ایف بی آر محترمہ نوشین جاوید امجد کی قیادت میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر زاہد میر، زرعی ترقیاتی بنک لمیٹڈ کے صدر طلعت محمود اور عسکری بنک لمیٹڈ کے قائم مقام صدر سلیم سرور سے ان کے دفاتر میں الگ الگ ملا قاتیں کیں اور ان کے اداروں کے ان ملازمین کو ٹیکس نظام کے

دھارے میں لانے کے لیے تعاون اور مدد کی پیشکش کی جو قابل ٹیکس ادائیگی آمدنی ہونے کے باوجود ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرا رہے ہیں۔ نو شین امجد نے ان اداروں کے سربراہان کو بتایا کہ ایف بی آر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تعداد میں خاطر خواہ بہتری لانے کے لیے اگلے چند دنوں میں پچاس سے زائد بڑے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے سربراہان سے رابطہ کر ے گا تاکہ ان اداروں میں خدمات انجام دینے والے ایسے ہزاروں ملازمین کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر قائل کیا جا سکے اس سلسلے میں ایف بی آر نے اداروں کو ہر قسم کی فنی تربیت اور سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ زرعی ترقیاتی بنک لمیٹڈ کے صدر طلعت محمود اور عسکری بنک لمیٹڈ کے قائم مقام صدر سلیم سرور سے ان کے دفاتر میں الگ الگ ملا قاتیں کیں ملا قاتوں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایسے تمام ملازمین جن کا سالانہ آمدنی قابل ٹیکس ادائیگی سلیب میں آتی ہے اور ان کی تنخواہ سے پہلے ہی سے ٹیکس کی کٹوتی ہو رہی ہے، کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے قائل کیا جا ئے گا اور اس اہم قومی فریضے کی ادائیگی میں انہیں تمام ترضروری مدد و معاونت فراہم کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…