کر۱چی(این این آئی) دنیا کی صف اول کی ایئرلائن ایمریٹس نے اپنے تاریخ ساز 100 ویں اے 380 ایئربس کے حصول پر کرایوں میں رعایت کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں مشرق وسطیٰ، مشرق بعید، یورپ اور امریکہ میں ایمریٹس کے عالمی نیٹ ورک کے دلچسپ مقامات شامل ہیں۔ ایمریٹس A380طیاروں کے بیڑے کو آپریٹ کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی ایئرلائن ہے جن کے ذریعے دنیا کے 47 مقامات پر مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
رعایت کے بعد اکانومی کلاس میں یورپ کا سفر 65 ہزار 380 روپے، مشرق وسطیٰ کے لئے 24 ہزار 380، امریکاز کے لئے ایک لاکھ 3 ہزار 380 روپے اور مشرق بعید کے لئے 47 ہزار 380 روپے ہیں۔ کرایوں میں کمی کے بعد بزنس کلاس میں یورپ کا سفر 2 لاکھ 23 ہزار 380 روپے، مشرق وسطیٰ کے لئے ایک لاکھ 19 ہزار 380 روپے، امریکاز کے لئے 2 لاکھ 38 ہزار 380 روپے اور مشرق بعید کے لئے ایک لاکھ 35 ہزار 380 روپے ہیں۔ اس ضمن میں رعایتی کرایوں پر سفر کی سہولت کے لئے 12 ستمبر سے 22 ستمبر 2017 کی مدت کے دوران 15 ستمبر سے لیکر 7 دسمبر 2017 کی تاریخوں کے لئے بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ ایمریٹس پاکستان کے وائس پریذیڈنٹ جبر العزیزبی نے بتایا، “ایمریٹس بین الاقوامی مقامات اور بہترین سفری خدمات کے بھرپور نیٹ ورک کی سہولت پیش کرتا ہے، جن میں A380طیارے مزید بہتر ہیں۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ کہ ہمارے پاس دنیا کا سب سے بڑا A380طیاروں کا بیڑہ ہے اور 100 ویں جہاز کا حصول ہمارے اس عزم کا ثبوت ہے کہ ہم اپنے صارفین کو عالمی معیار کی سروس کی سہولت پیش کرتے ہیں۔ ان خصوصی کرایوں کے ساتھ ہم امید کرتے ہیں کہ نئے شہر دیکھنے اور نئے تجربات سے روشناس ہونے یا پرانے دوستوں اور اہل خانہ سے ملنے کیلئے پاکستانی مسافروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے مسافروں کے سفری منصوبے ایمریٹس کے ساتھ طے پائیں ۔ ہم اپنے فلیگ شپ A380طیاروں پر پاکستانی مسافروں کی آمد کا خیر مقدم کی امید کرتے ہیں کہ وہ دبئی اور اس سے آگے سفر میں محسوس کرسکتے ہیں۔”متوقع مسافر رعایت کے ساتھ اکانومی اور بزنس کلاس کے لئے بکنگ کراکر دبئی اور اس سے آگے مقامات جیسے کوالالمپور، پیرس، لندن، نیویارک اور فرینکفرٹ سمیت دیگر مقامات کا سفر کرسکتے ہیں۔
ایمریٹس کا A380طیارے اپنے ایوارڈ یافتہ وسیع پرائیویٹ سوٹز اور شاور اسپاز کی وجہ سے مشہور ہیں۔ اس کے علاوہ فرسٹ اور بزنس کلاس مسافروں کو اسکے آن بورڈ لاؤنج میں مزیدار پیسٹریوں اور مشروبات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ایمریٹس کے A380طیارے پر سفر کرنے والے مسافر دنیا کے سب سے طویل طیارے کے کشادہ کیبن اور پرسکون سفر سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔ ایمریٹس کے مسافروں کے پاس اعلیٰ معیار کے فوڈ اور مختلف اقسام کے مشروبات تک رسائی ہے
جنہیں فائیو اسٹار ہوٹلوں کے شیف کی جانب سے تیار کیا جاتا ہے۔ تمام مسافروں کو ایمریٹس کی ایوارڈ یافتہ اور جدت انگیز ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس سے مستفید ہوسکتے ہیں اور ہر سیٹ پر مسافر آن ڈیمانڈ ڈھائی ہزار سے زائد چینلز ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ علاقائی طور پر تیار کھانے، بچوں کے لئے دلچسپ مینو اور سرگرمیاں شامل ہیں۔ ایمریٹس کے مسافر 130 ملکوں سے تعلق رکھنے والے اور 60 سے زائد زبانیں بولنے والے کثیر السانی کیبن کریو کے لئے ذریعے براہ راست ان فلائٹ سروس فراہم کرتا ہے۔
ایمریٹس پاکستان کے چھ شہروں سے ہفتہ وار 71 پروازیں آپریٹ کرتا ہے جن میں کراچی، پشاور، اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان شامل ہیں۔ ایمریٹس کی جانب سے ہفتہ وار کراچی سے 35 پروازیں، لاہور اور اسلام آباد سے دس دس پروازیں، سیالکوٹ سے 7 پروازیں، پشاور سے پانچ پروازیں اور ملتان سے چار پروازیں آپریٹ کی جارہی ہیں۔