کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے آن لائن فری کاروبار پیکیج ختم کرتے ہوئے کردیا ٹیکس عائد کردیاہے۔ایف بی آر نے اب آن لائن کاروبار پر بھی ٹیکس عائد کر کے ٹیکس فری پیکیج کے مزے اب ختم کردیئے ہیں۔ اب کوئی بھی کمپنی ہو یا فرد آن لائن اشیا و دیگر مصنوعات کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن پر اعشاریہ 5 فیصد حصہ بطور ٹیکس ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے خریدو فروخت کا کاروبار بہت تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے اور کء کمپنیاں لاکھوں روپے سالانہ کما رہی ہیں، حکومت کے اس اقدام سے اب یہ کمپنیاں اپنی آمدن کا کچھ حصہ قومی خزانہ میں جمع کرانے کی پابند ہونگی۔