پشاور(آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ وماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے پشاور میں بجلی اورشمسی توانائی سے چلنے والے رکشوں کاافتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دورجدید کے تقاضوں کے عین مطابق صوبائی حکومت نے پہلی مرتبہ پشاورمیں ماحول دوست، آرام دہ اور کم خرچہ سے چلنے والے رکشے متعارف کروائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ رکشوں سے صوبے اورملک کو زرمبادلہ کے مد میں بچت ہوگی کیونکہ یہ گاڑیاں معاشی لحاظ سے بہت زیادہ موزوں ہیں۔ اس سے پٹرول کی بچت بھی ہوگی۔ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا کہ یہ الیکٹرک رکشے چائینہ سے درآمد کیے گئے ہیں اورمحکمہ ٹرانسپورٹ نے عوامی مفاد میں اسکو پرمٹ جاری کیے ہیں۔