پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیا ٹیکس نظام فائنل،پاکستانی شہریوں کو نئی پابندیاں عائدکردی گئیں

datetime 18  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے انفرادی اور شراکت داری( ایسوسی ایشن آف پرسن)کیلئے نیا اور حتمی انکم ٹیکس گوشوارہ فارم2017 جاری کر دیا ہے جس میں پاکستانی شہریوں کو آف شور کمپنیوں یا سمندر پار دیگر ذرائع سے ہونے والی تمام اقسام کی آمدن کوظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ، سال2017کیلئے جاری ہونے والے اس نئے انکم ٹیکس گوشوارہ فارم میں بیرونی ممالک میں ملازمت،

جائیداد کے کرائے ، کاروباراور دیگر اقسام کی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی آمدن اور بیرون ملک دیگر اثاثہ جات سے حاصل ہونے والی آمدن کو بھی ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔ ایف بی آرنے ملک میں صوبائی خدمات ، زراعت ودیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدن کو نئے انکم ٹیکس گوشوارہ فارم میں ظاہر کرنا بھی لازمی قرار دے دیا ہے ، ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو پالیسی کے ایک اعلی افسر نے بتایا کہ اس گوشوارہ فارم پر وہ تمام نئی شقیں شامل کر لی گئی ہیں جنہیں پارلیمنٹ سے فنانس بل کے ذریعے منظور کرایا گیا تھا ، تمام ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدن کو اس گوشوارہ فارم کا حصہ بنا دیا گیا ہے تاکہ کسی کو یہ موقع نہ مل سکے کہ اس کی آمدن ظاہر کرنے کیلئے فارم میں کوئی خانہ نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ کیونکہ تمام ذرائع آمدن اور وہ تمام اہم ادائیگیاں جن کو انکم ٹیکس کا قانون لاگو کرتا ہے ان کو اس فارم میں ظاہر کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے اس وجہ سے یہ فارم طویل ہی رہا ہے ۔ انکم ٹیکس گوشوارہ فارم2017 میں پاکستانی شہریوں کو آف شور کمپنیوں یا سمندر پار دیگر ذرائع سے ہونے والی تمام اقسام کی آمدن کوظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…