پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کا ایک اوراعزاز، 5 کمپنیاں فوربز کی ’’انڈرا ے بلین لسٹ 2017ء‘‘ میں شامل،نام سامنے آگئے

datetime 17  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی 5 کمپنیاں عالمی شہرت یافتہ میگزین فوربز کی ایک ارب ڈالر سے کم اثاثے رکھنے والی کمپنیوں کی فہرست (انڈراے بلین لسٹ 2017) میں شامل ہوگئیں۔پاکستانی کمپنیوں نے دنیا بھر کی 200 ایسی کمپنیوں میں اپنی جگہ بنالی ہے جو تیزی سے ترقی کررہی ہیں اور جن کی وجہ سے مجموعی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ۔فوربز میگزین ہر سال گروتھ انجن کی حامل کمپنیوں کی فہرست شائع کرتی ہے۔

رواں سال اس فہرست میں 13ممالک کی کمپنیوں نے اپنی جگہ بنالی ہے۔فوربز کے مطابق فہرست میں شامل کمپنیاں سیلز میں 55 فیصد، نفع کے مارجن میں 24 فیصد اور فی حصص آمدنی کے لحاظ سے 113 فیصد ترقی کی حامل ہیں اور ان کمپنیوں کا انتخاب تین سالہ اوسط کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ٗپاکستان سے ایگری آٹوانڈسٹریز، چراٹ پیکجنگ، فیروزسنز لیبارٹریز،گندھار انڈسٹریز اور سرل کمپنی شامل ہیں۔گزشتہ سال اس فہرست میں 7پاکستانی کمپنیاں شامل تھیں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…