بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بینک آف چائنا گوادر میں شاخ کب کھولے گا ؟ آنے والے چند مہینوں میں کیا ہو گا؟ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کر دیں

datetime 11  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر (آئی این پی ) چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین جمالدینی نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کے فعال ہونے کے بعد گوادر میں بینکوں کی بہار آئے گی۔ بینک آف چائنا کی شاخ گوادر میں عنقریب کھولی جائے گی۔ رواں سال کے آخر تک وزیراعظم پاکستان چین کے وزراء کے ساتھ گوادر میں انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر کا افتتاح کریں گے۔ سمٹ بینک گواد ر میں سوشل سیکٹر پر بہتر کام کررہی ہے جو ایک خوش آئند عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں سمٹ بینک آف پاکستان کے صدر ظہیراسماعیل سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سمٹ بینک چھوٹے ملازمین کو آسان شرائط پر لون دے گی جس سے مقامی لوگوں کو روزگار کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔ مقامی بینکوں کے ساتھ ساتھ چند انٹرنیشنل بینکوں کی شاخیں بھی گوادر میں کھل رہی ہیں جن میں سے ایک بنک آف چائنا بھی شامل ہے۔ ان بینکوں کے کھلنے سے یہاں کے کاروباری سرمایہ کاری کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی نے دو بینکوں کو برانچ کھولنے کی اجازت دی ہے۔ چیئرمین جی پی اے نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں گوادر فری زون میں تعمیراتی کام مکمل ہوجائے گا۔ گوادر فری زون میں تعمیراتی کام کو شروع ہوئے صرف چند مہینے ہوئے ہیں جو انتہائی تیزی سے جاری ہے جہاں چائینیز پاکستانیوں کے ساتھ مل کر تین شفٹوں میں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم پاکستان اور چینی وزراء گوادر آکر گوادر فری زون پر پہلی انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر کا افتتاح کریں گے جس میں ایک سو چائینیز کمپنیاں حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی میں مقامی لوگوں کو شریک کیا جائے گا جس کے لئے فش پروسیسنگ کمپنی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ سمٹ بینک آف پاکستان کے صدر نے کہا ہے کہ رواں سال ستمبر میں سمٹ بینک اور سندھ بنک کو ضم کیا جارہا ہے۔ ضم ہونے کے بعد سمٹ بینک ملک کا دوسرا بڑا بینک بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سمٹ بینک گوادر میں سوشل سیکٹر میں کام کرنے میں دلچسپی لے رہا ہے اور گوادر کے ملازمین اور چھوٹے کاروباری حضرات اور ماہی گیروں کو کاروبار کے لئے آسان شرائط پر قرضہ دے گا۔ اس موقع پر بینک کے گروپ ہیڈ کامران اشرف اور گوادر برانچ کے منیجر ضمیر رفیق صدیق بھی ان کے ہمراہ تھے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…