پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

روئی کے بھاؤ میں اضافہ،کاروباری حجم بڑھ گیا، مزید اضافے کی توقع

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (یوا ین پی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں مجموعی طورپر اضافے کا رجحان رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 50 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 6400 روپے کے بھاؤ پر بند کیا،سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 6400 روپے ، پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 6700 روپے رہا،سندھ میں پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 2700 تا 3100 روپے رہا جبکہ پنجاب میں پھٹی کا بھاؤ 3000 تا 3350 روپے رہا۔

کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بارشوں کا سلسلہ رک گیا ہے ، پھٹی کی رسد میں اضافہ ہورہا ہے ، کاروباری حجم بڑھ رہا ہے ، فی الحال فصل تسلی بخش ہے تاہم آئندہ دنوں میں کپاس کے کاشتکاروں کو محتاط رہنا پڑے گا،کیوں کہ فصل پر کیڑے اور وائرس لگنے کا امکان بڑھ جائے گا،اطلاعات کے مطابق اس وقت فصل کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ فصل ایک کروڑ 30 لاکھ گانٹھوں کی لگ بھگ ہونے کا امکان ہے تاہم 10 اگست کو کاٹن کراپ اسسمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے اس میں فصل کا اولین تخمینہ سامنے آسکے گا۔ نسیم عثمان کے مطابق اگست کے آخر تک ملک کی 80 تا 90 فیصد ٹیکسٹائل ملزکے پاس روئی ختم ہونا شروع ہوجائیگی جس کے باعث روئی کی خریداری میں اضافہ ہوجائیگا نتیجتاً بھاؤ میں اضافہ ہونے کی توقع کی جارہی ہے کیوں کہ طلب کی نسبت رسد کم رہے گی، علاوہ ازیں ستمبر کے اول میں عید الاضحی کی تعطیلات کی باعث خریداری بڑھ جائے گی۔ نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کپاس مارکیٹوں میں روئی کی بھاؤ مستحکم ہیں فی الحال گزشتہ سال کی طرح ٹیکسٹائل انڈسٹری بیرون ممالک سے درآمدی معاہدے بھی نہیں کر سکیں گے ، خصوصی طور پر پاکستان کو کپاس کی وافر مقدار میں برآمد کرنے والے ملک بھارت میں غیر معمولی بارشوں کی باعث کپاس کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…