جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

سی پیک پر سیاسی اور عسکری قیادت ایک صحفے پر ہے ،عاطف اکرام شیخ

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)ایف پی سی سی آئی کی ریجنل کمیٹی برائے صنعت کے چئیرمین عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے ملک کی سیاسی فضاء بہتر ہو رہی ہے جسکی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔ گزشتہ کئی ماہ سے بے یقینی اورخوف کی کیفیت میں رہنے والے سرمایہ کاروں سے میں کئی اپنے خول سے باہر نکل آئے ہیں جو خوش آئند ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سیاسی و معاشی استحکام کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں۔ عاطف اکرام شیخ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی پہلی تقریر میں سی پیک پر کام کی رفتار بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے جو خوش آئند ہے۔ ملک کی سیاسی اور فوجی قیادت سی پیک کے معاملہ میں ایک ہی صحفہ پر ہیں جبکہ چین نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے اندرونی معاملات کے اس منصوبہ پر اثر انداز ہونے کے تاثر کو بروقت زائل کر دیا ہے جس سے اس منصوبہ کی بروقت تکمیل یقینی نظر آ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے سی پیک پر جاری منصوبوں اور ان منصوبوں پر جو ابھی منصوبہ بندی کے مرحلے میں تھے معمولی اثر پڑا ہے مگر اسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سی پیک کی بروقت تکمیل کیلئے چین اور پاکستان کا ایک صحفے پر ہوناکافی نہیں ہے بلکہ اسکی سیکورٹی جو فوج کی ذمہ داری ہے اور اس سے بڑھ کر سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانا ضروری ہے جو سویلین حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سی پیک پر بنائے جانے والے نو خصوصی اقتصادی زونز کی کامیابی کیلئے پاکستان کی نجی شعبہ کی ان میں شمولیت ضروری ہے جسکے لئے انکے بعض خدشات دور کرنا ہونگے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…