بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

سی ڈی اے نے سینکڑوں تاجروں کو غیر قانونی نوٹس بھجوا دئیے، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ

datetime 4  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے سی ڈی اے نے موجودہ سیاسی بے یقینی کی کیفیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلام آبا دکی تاجر برادری کو لوٹنے کا منصوبہ بنا کر سینکڑوں تاجروں کو غیر قانونی نوٹس جاری کر دئیے ہیں جس سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کمرشل بلڈنگوں کے سینکڑوں مالکان کونوٹس بھیجے گئے ہیں کہ وہ اپنے پلازوں اور شاپنگ سینٹروں میں برامدہ بنوائیں ورنہ سی ڈی اے کا عملہ ان عمارتوں کو مسمار کر دے گا

اور اس کے اخراجات بھی جائیداد کے مالک سے وصول کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ سی ڈی اے کے فیصلے کی زد میں سینکڑوں عمارتیں آ رہی ہیں جبکہ اس سے شہر میں کارپوریٹ سیکٹر اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے تمام دفاتر متاثر ہونگے جس سے مقامی و غیر ملکی سرمایہ کار ہراساں ہو گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے کے قوانین میں کمرشل عمارتوں میں برامدہ بنانے یا نہ بنانے کا کوئی ذکر نہیں ہے ۔ اسلام آبا دمیں کئی دہائیوں سے کمرشل عمارتیں بغیر برامدے بن رہی ہیں اور اگر یہ غیر قانونی ہیں تو انکی تعمیر کیوں ہونے دی گئی، نقشے کیوں منظور کئے گئے اور سی ڈی اے نے ہزاروں بلڈنگ مالکان کے منصوبے کی تکمیل کی سند( کمپلیشن سرٹیفیکیٹ) کیوں جاری کئے۔انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے ایک طرف تو غیر قانونی حربوں سے کاروباری برادری کو لوٹنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ دوسری طرف شہر بھر میں تجاوزات کی بھرمار ہے جن سے بھتہ لیا جاتا ہے۔ کھوکا ہوٹلوں نے سینکڑوں فٹ زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے، مارکیٹوں میں بعض دکانداروں نے سی ڈی اے کی ملی بھگت سے گزر گاہیں بند کر کے دکانیں بنا ڈالی ہیں جن سے لاکھوں روپے کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد چیمبر کے رہنماؤں نے بھی آبپارہ میں قبضے کئے ہوئے ہیں، مارکیٹوں میں سیڑھیوں کو بھی دکانوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ کوئی ایسا سیکٹر نہیں جہاں سرکاری زمین پر قبضہ نہ ہوا ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…