بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے اوریکل کے انتخاب سے بینکنگ خدمات کو جدید ترین بنا لیا

datetime 3  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے آئی ٹی انفرااسٹرکچر کو جدید بنانے، کاروباری کارکردگی میں اضافے اور بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے اوریکل انجینئرڈ سسٹمز کا انتخاب کرلیا ہے۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کا شمار اب دنیا کے ان مائیکرو فنانس بینکوں کی صف میں ہوگیا ہے جنہوں نے اپنی اہم بینکاری ایپلی کیشنز کو اوریکل ایگزا اسٹیک پر منتقل کیا ہے۔خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کو اپنے 2020ء4 تک کے توسیعی منصوبے اور نئی حاصل کی گئی

جدید مرکزی بینکنگ ایپلی کیشن کے لیے بھروسہ مند، تیز تر اور قابل توسیع انفرااسٹرکچر کی ضرورت تھی تاکہ اپنی کارکردگی میں اضافہ کرسکے۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اپنے ڈیٹا سینٹر کو مجتمع رکھنے اور آپریشنل اخراجات کو کم رکھنے کے لیے انتظامی دیکھ بھال کے امور میں افرادی شمولیت کو بھی کم کرنا چاہتا تھا۔خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر اور سی ای او محمد غالب نشتر نے کہا کہ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کو اس بات پر فخر ہے کہ پاکستان میں دیگر مائیکروفنانس بینکوں کے مقابلے میں ہمارے سب سے زیادہ صارفین ہیں۔ صارفین میں 5 لاکھ قرضہ لینے والے اور 14 لاکھ سے زیادہ بچت صارفین ہیں۔ ہماری مالیاتی خدمات سے غریب ، کم آمدنی والا طبقہ مستفید ہورہا ہے اور وہ ان خدمات سے اپنا معیار زندگی بہتر بنارہا ہے۔ہم نے مائیکرو فنانس بینکنگ کے شعبے میں ایک معیار قائم کردیا ہے اور اسکے مزید فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان لوگوں تک خدمات پہنچائیں جو مالیاتی خدمات سے محروم ہیں اور انہیں بہترین مصنوعات اور خدمات فراہم کی جائیں اور اسی لیے ٹیکنالوجی اور مرکزی بینکنگ سسٹمز مستحکم بنانے کے لیے سرمایہ کاری کی۔ ہم اس تبدیلی کے لیے اوریکل کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔کنٹری ڈائریکٹر، کلاؤڈ پلیٹ فارم گروپ، اوریکل پاکستان، وقاص ہاشمی نے کہا کہ تیز تر اور موثر آئیٹی انفرااسٹرکچر مالی ادارے کے لیے انتہائی ضروری ہے تاکہ وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے اور جدید مصنوعات اور خدمات اپنے صارفین کو فراہم کرسکے۔ کئی ایسے اداروں نے اوریکل سلوشنز کے ذریعے اہم ترین فائدے حاصل کئے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک بھی اسی طرح ان مقاصد کے حصول میں کامیاب ہوگا اور اوریکل انفرااسٹرکچر پر مرکزی بینکنگ ایپلی کیشنز کے ذریعے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…