برلن(آن لائن)جرمن وزرا اور ملکی کار ساز اداروں کے درمیان ایک ملاقات میں موٹر گاڑیوں سے زہریلے دھوئیں کے اخراج کے باعث پیدا ہونے والی آلودگی کو کم کرنے کے امکانات پر غور کیا گیا۔جرمن ریڈیو کے مطابق اس اجلاس میں ڈیزل کاروں پر مختلف جرمن شہروں میں عائد کی جانے والی ممکنہ پابندی بھی زیر بحث
آئی ۔ چند جرمن شہر ایسی منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ڈیزل کاروں پر پابندی لگا دی جائے۔ جرمن چانسلر میرکل کی کابینہ کے بعض وزرا بھی اس صورت حال پر پریشان ہیں کہ اس اقدام سے جرمن کار انڈسٹری کو نقصان پہنچے گا۔ جرمن کار انڈسٹری سے آٹھ لاکھ افراد کا روزگار جڑا ہوا ہے۔