جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

سوزوکی آلٹوکی پیداواربند ہونے کے ساتھ ہی اس سے زیادہ بہتر نئی گاڑی منظر عام پر،بکنگ25ہزارمیں،قیمت اور تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان میں چین کی کمپنی زاٹی (Zotye) نے اپنی گاڑی زی 100 فروخت کے لیے پیش کردی ۔ایک رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی کی یہ گاڑی دیکھنے میں پاکستانیوں کو کافی جانی پہچانی محسوس ہوگی جس کی وجہ اس کمپنی کے پاس سیکنڈ جنریشن آلٹو کے رائٹس ہونا ہے۔
کمپنی نے زی 100 کے مجموعی ڈیزائن میں 7 جنریشن سوزوکی آلٹو کے ڈیزائن کو مدنظررکھا ہے۔ایک ہزار سی سی کی یور فور ای ایف آئی انجن گاڑی میں دیا گیا ہے جو کہ 68ہارس پاور 1.0لیٹر تھری سلینڈر انجن ہے۔اسی طرح اس میں پانچ اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن، الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ، پاور ونڈوز، سنٹرل لاکنگ اور ڈیجیٹل انسٹرومنٹل کلسٹر جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔گاڑی میں ائیر بیگز، اے بی سی پلس ای بی ڈی، سیٹ بیلٹ ری مائنڈر، ریورسنگ سنسر، آٹو میٹک ائیرکنڈیشنگ اور سی ڈی/ ایم پی تھری پلیئر وغیرہ بھی موجود ہیں۔سرخ، سفید، نیلے اور سلور رنگ میں دستیاب یہ گاڑی چینی کمپنی نے پاکستان میں ایچ آر ایل موٹرز کے اشتراک سے متعارف کرائی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک لیٹر پٹرول پر 18.9 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔اس گاڑی کو پاکستان میں 11لاکھ 72ہزار روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جبکہ اسے 25 ہزار روپے میں بک کرایا جاسکتا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…