کراچی(آن لائن)آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 67 پیسے تک کمی کے امکانات روشن ہوگئے، اوگرا نے قیمتوں میں کمی کی سمری وزرات پیٹرولیم کو ارسال کردی۔اگست میں عوام کے لئے خوشخبری، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے، ذرائع کے مطابق اوگرا نے موٹرسائکلوں اور گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن، پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 67 پیسے کمی کی تجویز دی ہے،
سمری کی منظوری سے پیٹرول کی قیمت 67 روپے 63 پیسے ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 7 پیسے کمی کی تجویز بھی پیش کی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 74 روپے 83 پیسے ہوسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر حکومت اوگرا کی پیش کردہ سمری منظور کرلیتی ہے تو تیل کی قیمتیں کم ہونے سے پیداواری لاگت میں کمی اور مہنگائی کی شرح گھٹ سکتی ہے، جس سے براہ راست فائدہ عوام کو ہی ہوگا۔