ٹوکیو (یو این پی) جاپان کی الیکٹرانکس کمپنی توشیبا نے امریکا میں جوہری ری ایکٹروں کی نامکمل تعمیر کے معاملے پر امریکاکی پاور کمپنی کو 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کے قریب زرِ تلافی کی رقم ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق توشیبا کا کہنا ہے کہ سکینا)کارپوریشن کو یہ ادائیگی کرنے پر گزشتہ روز رضامندی ظاہر کی گئی تھی۔
توشیبا کی سابق امریکی جوہری ذیلی کمپنی، ویسٹنگ ہاؤس، نے امریکا کی یوٹیلیٹی کمپنی کے ساتھ کاروباری معاہدے کیے تھے۔ وسیٹنگ ہاؤس نے ساؤتھ کیرولینا میں جوہری ری ایکٹرز بنانے کے آرڈرز لیے تھے۔ لیکن یہ کمپنی کام ختم ہونے سے قبل مارچ میں دیوالیہ ہو گئی تھی۔توشیبا نے ایک دوسری امریکی کمپنی کو بھی اسی قسم کا زرتلاقی گزشتہ ماہ ادا کیا تھا۔