جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

بڑی بینک ٹرانزیکشن کرنیوالے بھی زِد میں آگئے،قانونی کارروائی کا فیصلہ

datetime 23  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے بھاری مشکوک بینک ٹرانزیکشن کرنیوالے مبینہ طورپر منی لانڈرنگ میں ملوث 200 افراد کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے یہ تحقیقات اسٹیٹ بینک کی جانب سے ملنے والی رپورٹ کی بنیاد پر شروع کی ہیں، ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے فنانشنل مانیٹرنگ یونٹ(ایف ایم یو)کی جانب سے ایف بی آر کے ماتحت ادارے ڈایریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کو 200

مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس بھجوائے ہیں جن میںیہ شک ہے کہ بھاری رقوم کی ٹرانزیکشن کرنے والے اکاونٹ ہولڈرز ٹیکس چوری و منی لانڈرنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث ن دوسو لوگوں کے ٹیکس گوشواروں کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے ذرائع نے کہا کہ جن لوگوں کے خلاف ٹیکس چوری اورمنی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملیں گے ان کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…