کراچی ( این این آئی )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی کا رجحان رہا اور اور کے ایس ای 100انڈیکس 44400اور44500کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔ سرمایہ کاری مالیت میں25 ارب12 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت32.86 فیصد کم جبکہ49.85 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیراعظم خاندان کے خلاف پانامہ کیس کی سماعت کے باعث کاروبار آغاز منفی زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 43900کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسز کی جانب سے توانائی ، بینکنگ ، آٹو اور سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس ایک بار 44000کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 44600کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم مقامی سرمایہ کارگروپ سائیڈ لائن رہے اور سرمایہ کاری سے گریزکیا ۔ اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 177.85پوائنٹس اضافے سے 44523.21پوائنٹس پر بندہوا۔پیرکوکو مجموعی طور پر7 کروڑ52 لاکھ87 ہزار790 شیئرز کا کاروبار ہوا ، جو جمعہ کی نسبت 3 کروڑ67 لاکھ51ہزار شیئرزکم ہے ۔ مجموعی طور پر355 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے177 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ 161 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 17 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں25 ارب12 کروڑ71 لاکھ53 ہزار954 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 91 کھرب34 ارب32 کروڑ85 لاکھ59 ہزار580 روپے ہو گئی ۔
قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حسابرفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت332.50 روپے اضافے سے6982.50 روپے اوریونی لیورفوڈز کے حصص کی قیمت199.94 روپے اضافے سے5800.00 روپے پر بند ہوئی ۔ نمایاں کمی فلپس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت113.55 روپے کمی سے2519.15. روپے اور کولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت45.00 روپے کمی سے2355.00روپے پر بند ہوئی ۔
پیر کوکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں56 لاکھ83 ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ۔ جس کے شیئرز کی قیمت5پیسے اضافے سے6.61 روپے اوراینگروپولیمرکی سرگرمیاں 45 لاکھ87 ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت87پیسے اضافے سے33.97 روپے پر بند ہوئی ۔ پیر کو کے ایس سی 30 انڈیکس 115.00 پوائنٹس اضافے سے 23217.10 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس433.54 پوائنٹس اضافے سے75517.45 پوائنٹس جبکہ کے ایس سی آل شیئرز انڈیکس85.84 پوائنٹس اضافے سے1182.83 پوائنٹس پر بند ہوا ۔