اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی سیاسی صورتحال میں بے یقینی کی فضا پاکستانی معیشت پر اثر انداز ہونے لگی، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس 4300پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال میں بے یقینی کی فضا اور وفاقی حکومت کی ڈانوا ڈول پوزیشن کے اثرات پاکستانی معیشت پر بھی اثر انداز
ہونے لگ گئے ہیں جس کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان آج دوسرے روز بھی جاری ہے اور دن کے آغاز کے ساتھ ہی کاروبار شروع ہوتے ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 750پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے اور اس طرح پاکستان سٹاک ایکچینج میں پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ پیش ہونے کے بعد سے اب تک 4300پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔