منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اٹھارہ سو سی سی سے زائد کی گاڑیوں پرٹیکس میں کمی

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)نئے مالی سال کے آغاز پرسیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کیگیارہ نوٹیفیکیشن جاری کیے گئے۔اٹھارہ سوسی سی سے زائد کی گاڑیوں پرٹیکس میں کمی کردی گئی۔فیصلوں کی توثیق وفاقی کابینہ سیکرائی جائیگی۔اٹھارہ سو ایک سے اڑھائی سو سی سی گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی پچھہترفیصد کردی گئی۔نوٹیفکیشن کے تحت درآمدی خام کپاس پرڈیوٹی عائدکردی گئی۔درآمدی کپڑے پر بھی ڈیوٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ درآمدی کپڑے پرچھ فیصد ٹیکس پرمزید دوفیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس عائد کردیا گیا جبکہ فولاد کے خام مال پر ڈیوٹی بڑھادی گئی۔

پڑھئے مزید کاروبای خبریں

جرمن کمپنی کی سٹوروں کی حالت بہتر بنانے کیلئے 5 ارب یورو خرچ کرنے کی منصوبہ بندی

فرینکفرٹ (آن لائن)جرمنی کی معروف ڈسکاؤنٹ کمپنی آلدی نارتھ نے دنیا بھر میں اپنے سٹوروں کی حالت بہتر بنانے کیلئے 5 ارب یورو خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کرلی۔اس رقم سے 18 ملکوں میں واقع اس کے 10ہزار سے زیادہ سٹوروں میں بہتری لائی جائے گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق آلدی نارتھ گزشتہ ماہ آلدی نے امریکا میں اپنے سٹوروں کی تعداد بڑھا کر 2500 کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم نئے منصوبے سے دنیا بھر میں واقع کمپنی سٹوروں میں بہتری لائی جائے گی۔اس منصوبے پر 5 ارب یورو خرچ ہوں گے۔

سیاسی عدم استحکام: 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی

کراچی(آن لائن)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان جاری، 100 انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طلبی نے ملک میں سیاسی عدم استحکام کی فضا قائم کر دی ہیں، جس کے اثرات پاکستان سٹاک مارکیٹ پر نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 اندیکس 1594 پوائنٹس کی کمی کے بعد 44 ہزار 970 پوائینٹس کی سطح پر آگیا، سٹاک ماہرین کا کہنا کہ جے آئی ٹی میں وزیرا اعظم اور انکے اہل خانہ کی بار بار طلبی نے سیاسی ماحول گرم کردیا ہے جبکہ حکومت کے خلاف فیصلہ آنے کی توقعات نے سرمایہ کاروں کو شیرز کی خریداری کے بجائے فروخت کی طرف متوجہ کر دیا ہے جسکی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔پاناما ہنگامہ کی بدولت مئی 2017 سے ابتک انڈیکس میں 7 ہزار پوائینٹس کی کمی دیکھی جا چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…