جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

عید سے پہلے گائے و بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ

datetime 20  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد( آن لائن )ماہ رمضان المبارک میں پھل فروشوں اور سبزی فروشوں کی من مانیوں کے بعد عید الفطر سے صرف چند ہی روز قبل گوشت مافیا نے بھی حکومتی رٹ چیلنج کرڈالا اور گائے و بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کردیا ہے جس کے باعث متوسط اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے گوشت کی خریداری مشکل ہوگئی۔پھل فروشوں کی جانب سے اپنے خلاف چلنے والی تین روزہ مہم کے

باوجود پھلوں کی قیمتوں میں کمی نہیں کی ہے جبکہ اب تو سبزی فروشوں نے بھی ٹماٹر،آلو،ہری مرچ،ہرادھنیا،ہری پیاز کی قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں۔اسی طرح کئی مقامات پر دہی کی فی کلو قیمت میں بھی10روپے سے 20روپے کا اضافہ کردیا ہے تاہم دودھ کے نرخ85روپے فی لیٹر پر برقرار ہیں۔شہر میں گائے کے بغیر ہڈی والے گوشت کی فی کلو قیمت 40روپے اضافے سے 500سے بڑھا کر540روپے جبکہ ہڈی والے گوشت کی قیمت400روپے سے بڑھا کر 440 تا 450 روپے کلو کردی گئی ہے۔اسی طرح گوشت مافیا نے بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت بھی 50روپے اضافے سے 750روپے سے بڑھا کر800روپے کلو کردی ہے۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…