جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ریلوے کے ذریعے کراچی سے لاہور کا سفرمحض 10گھنٹے ،لاہور سے راولپنڈی کا سفر اڑھائی گھنٹے ،ٹرین کی رفتار 160کلومیٹرفی گھنٹہ ،زبردست خبر سنادی گئی

datetime 19  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کے سامنے پاکستان ریلویز کی کراچی سے پشاور تک مین لائن ایم ایل ون کا کنسٹرکشن پلان پیش کردیا گیا ہے ۔ایم ایل ون کاسی پیک کے تحت کنسٹرکشن پلان پاکستان ریلویز کی سی پیک ٹیم کے لیڈر اشفاق خٹک نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں ایک اعلی سطح کے اجلاس میں پیش کیا۔ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن سے

پاکستان ریلویز کی بحالی اور جدت کے ایک نئے دور کا آغاز ہورہا ہے۔ اب وہ وقت دور نہیں کہ پاکستان ریلویز کے ذریعے کراچی سے لاہور کا سفرمحض 10گھنٹوں اور لاہور سے راولپنڈی کا سفر صرف اڑھائی گھنٹوں میں طے کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے پشاور ٹرین کی رفتار 160کلومیٹرفی گھنٹہ ہوجائے گی اور ٹریک سے خطرناک لیول کراسنگز کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ریلویز سی پیک کے تحت ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے لیے آنے والے چینی ماہرین کو رہائش سمیت ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز محمدجاوید انور ، مشیر ریلویز انجم پرویز، ممبرفنانس غلام مصطفی،ایڈیشنل جنرل منیجرانفراسٹرکچر ہمایوں رشید، ایڈیشنل جنرل منیجرٹریفک عبدالحمیدرازی، ایڈیشنل جنرل منیجرمکینیکل انصرباللہ، سی پیک ٹیم لیڈراشفاق خٹک اور دیگراعلی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سی پیک کے تحت ایم ایل ون کے ابتدائی ڈیزائن کی مد میں واجب الادا رقم کی پہلی قسط ڈیڑھ ارب ادا کردی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…