مانٹریال(آئی این پی )قطر اور شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم کے درمیان کینیڈا کے شہر مانٹریال میں ہونے والے مذاکرات بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گئے ، ان مذاکرات میں دوحہ نے بائیکاٹ کرنے والے عرب ممالک کی فضائی حدود کو اپنے مسافر بردار جہازوں کے لیے کھلوانے کی سرتوڑ کوشش کی تھی مگر سیاسی اختلافات کی بنا پر مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے۔غیر ملکی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا
ہے کہ دوحہ نے بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ قطری جہازوں کے لیے خلیجی ممالک کی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔خلیجی ملکوں کی فضائی حدود میں قطری جہازوں کی آمد ورفت پر اختلافات کا معاملہ تنظیم کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں رواں ہفتے دوبارہ زیر بحث آئے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے قطر اور دوسرے خلیجی ملکوں کے درمیان اختلافات پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔سعوی عرب کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ سلیمان الحمدان کہنا ہے کہ فضائی سروس کے حقوق سے سیاسی معاملہ بڑا اور زیادہ سنگین ہے اور شہری ہوابازی کی عالمی انجمن اسے حل نہیں کر سکتی۔سعودی وفد نے قطر پر تنظیم کے چوتھے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عاید کیا جس میں رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ انجمن کے مقاصد کے منافی کسی ملک کی فضائی حدود کا استعمال نہیں کریں گے۔خلیجی ملکوں کی فضائی حدود میں قطری جہازوں کی آمد ورفت پر اختلافات کا معاملہ تنظیم کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں رواں ہفتے دوبارہ زیر بحث آئے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے قطر اور دوسرے خلیجی ملکوں کے درمیان اختلافات پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔