اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت قومی اقتصادی کمیٹی کااجلاس ہفتہ کے روزوزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہواجس میں مختلف وزارتوں کی طرف سے بھجوائی گئی سفارشات کابھی جائزہ لیاگیااوروزارت خزانہ کی سفارش پر قومی اقتصادی کمیٹینے وزیراعظم ایکسپورٹ پیکج (برآمدی پیکج )کورواں سال جنوری 2017تک توسیع دینے کی منظوری دی اس پیکج کے تحت برآمدات کرنے والے
تاجراپنے کلیمز30ستمبر2017تک فائل کرسکیں گے اس منظوری کامقصدبرآمدات کرنے والے تاجروں کودرپیش مسائل کاخاتمہ ہے تاکہ برآمدات میں اضافہ ہوسکے ۔ قومی اقتصادی کمیٹی نے بینکنگ ٹرانزیکشن پر4فیصدٹیکس کی شرح 23ستمبر2017تک بڑھانے کی منظوری دی جبکہ یہ ٹیکس نان فائلرزکےلئے ہے ۔ قومی اقتصادی کمیٹی نے سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔