پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستانی مسافروں کیلئے ترکی کے 7روزہ مفت ٹرانزٹ ویزہ کا اجراء شروع

datetime 14  جون‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی)ترکی کی وزارتِ خارجہ نے امریکہ، برطانیہ، شینگن ممالک اور آئر لینڈ کا سفر کرنے والے پاکستانیوں کیلئے 7روز مفت ٹرانزٹ ویزہ کا اجراء شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ان ویزوں کا اجراء ایک منصوبے کے تحت شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ترکش ایئر لائن پاکستان سے براستہ استنبول امریکہ، یورپ ، برطانیہ اور آئرلینڈ سفر کرنے والے مسافروں کیلئے نئی سہولت متعارف کروارہی ہے۔اس سہولت کے تحت ترکش ایئر لائن کے ایسے مسافر

جن کا پاکستان سے دورانِ فلائٹ اسٹاپ اوور بیس گھنٹے سے زیادہ ہوگا کو ایک ان کیلئے استنبول گھومنے کا موقع فراہم کیا جائے گاجس کے دوران مسافروں کو مفت رہائشی چیک بھی فراہم کیا جائے گا۔یہ چیک مسافر کی پرواز کی بکنگ کاعمل مکمل کرنے کے بعد ترکش ایئرلائن کے مجاز عملے کی جانب سے تیار کرکے مسافر کو فراہم کیا جائے گا ۔ اس چیک کے ذریعے اکنامی کلاس کے مسافرایک رات 4اسٹار ہوٹل جبکہ بزنس کلاس کے مسافر2راتیں 5اسٹار ہوٹل میں گزار سکیں گے۔ واضح رہے کہ یہ ہوٹل استنبول کے تکسیم اور سلطانہ میٹ کے علاقے میں واقع ہیں جو استنبول کا مرکزی پوائنٹ تصور کیا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…