منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قطر نے اہم اسلامی ملک کے ذریعے بحری آمد ورفت بحال کرنے کا اعلان کردیا

datetime 12  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو حہ (این این آئی)قطر نے خلیجی ممالک کی جانب سے راستے منقطع کیے جانے کے بعد اپنے بحری جہازوں کا اومان کے پورٹ کے ذریعے آمدرفت بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔قطر کی پورٹ اتھارٹی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز دوحا کے پورٹ حماد میں پہنچ رہا ہے جو اومان کے سوہار پورٹ سے روانہ ہوا تھا۔عام طور پر قطر کے بحری جہاں متحدہ عرب امارات کے مشہور پورٹ جبل علی پر لنگر انداز ہوتے تھے

جہاں سے چھوٹی کشتیاں دوحا روانہ ہوتی تھیں تاہم 5 جون کو متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب، بحرین اور مصر کی جانب سے سفارتی قطع تعلق کے موقف کی حمایت کی اور سمندری حدود بھی منقطع کردی۔قطر کی پورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس کے بحری جہاز سوہار پورٹ اور اومان کے صلالہ سے جائیں گے۔ ایرانی نیوی کے دوجہاز جلد ہی اومان میں لنگرانداز ہوں گے۔قبل ازیں ایران نے قطر کو اپنے پورٹ استعمال کرنے کی بھی پیش کش کی تھی

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…