اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایس ایم ایس کے ذریعے نئے نوٹوں کا اجراء شروع کر دیا

12  جون‬‮  2017

کراچی (این این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کی مناسبت سے ایس ایم ایس کے ذریعے نئے نوٹوں کا اجراء شروع کر دیا۔ اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لئے اس سال دوبارہ ایس ایم ایس سروس متعارف کرائی ہے۔ نئے نوٹ کمرشل بینکوں کی نامزد شاخوں سے دستیاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایس بی پی ایس سی کے 16 فیلڈ دفاتر سے بھی نئے کرنسی نوٹ حاصل کئے جا سکیں گے ٗ عوام کو موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے

کمرشل بینکوں کی نامزد برانچز سے نئے نوٹوں کا اجراء 12 جون سے شروع کر دیا گیا ہے اور 23 جون 2017ء تک جاری رہے گا۔ ملک کے 120 شہروں میں ایک ہزار ای برانچز کے ذریعے یہ خدمت فراہم کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ علاقوں میں یہ سہولت میسر آ سکے۔ ایک ایس ایم ایس پر چارجز 1.50 روپے جمع ٹیکس ہوں گے۔ اس سہولت کے تحت نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہش مند فرد کو اپنا 13 ہندسوں والا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر یا سمارٹ کارڈ نمبر اور مطلوبہ ای برانچ کا کوڈ لکھ کر شارٹ کوڈ 8877 پر ایک ایس ایم ایس پیغام بھیجنا ہوگا ٗ نامزد ای برانچوں کے برانچ کوڈ اسٹیٹ بینک کی ویب سائیٹ www.sbp.org.pk، پی بی اے کی ویب سائیٹ www.pakistanbanks.org اور کمرشل بینکوں کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں۔ واضح رہے کہ نئے نوٹوں کا فی کس کوٹہ 10 روپے کے تین پیکٹ ہیں جبکہ برانچ میں دستیابی کی صورت میں 50 روپے اور 100 روپے کے نوٹوں کا بھی ایک ایک پیکٹ مل سکتا ہے۔ عوام کو معلومات/شکایات کی صورت میں مدد دینے کیلئے ایس بی پی ایس سی نے ایک ہیلپ ڈیسک یو اے این 021-111-008-877 پر قائم کی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…