اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

دودھ کی پیدوار میں اضافے کے لیے گایوں پر وائی فائی ڈیوائس نصب

datetime 11  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)دودھ کی پیداوار میں اضافہ کے لیے کمپنیوں نے گایوں کو وائے فائی ڈیوائسز پہنادیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے تاہم آج بھی قدیم طریقہ کار کی وجہ سے فی جانور دودھ کی پیداوار ترقی یافتہ ممالک کے لحاظ سے کم ہے، نجی دودھ کمپنیاں صحت مند دودھ کی پیداوار اور دودھ کی فراہمی کے لیے جدید ڈیری فارمز میں وائی فائی ڈیوائس سے گائے کی نگہداشت کررہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وائی فائی ڈیوائسز سے گائے کی نگہداشت کسی اور ملک میں نہیں بلکہ پاکستان میں کی جارہی ہے، نجی کمپنیوں نے سرسبز ماڈل فارم پتوکی میں اعلی نسل کی آسٹریلین گائے کو وائی فائی ڈایوئسز پہنا دی جس سے انہیں دودھ کی زیادہ مقدار حاصل ہورہی ہے۔یہ ڈیوائس چھوٹی سی ہوتی ہے جو کہ گلے میں پہنادی جاتی ہے۔ان ڈایوئسز سے گائے کی خوراک، صحت اور دودھ دینے سے پہلے اور بعد کی کیفیت مانیٹر کی جاتی ہے، سرد علاقوں سے در آمد کی گئی ان گایوں کی گرم موسم میں دیکھ بھال کے لیے پنکھے اور پانی کے فوارے بھی نصب ہیں۔جن گایوں کے گلے میں ننھی سی وائی فائی ڈیوائس نصب کی گئی ہے نشانی کے طور پر ان گایوں کے کان پر پیلے رنگ کا ٹیگ لگادیا گیا ہیپاکستان میں دودھ کی پیدوار 36 ملین ٹن سالانہ ہے دودھ کی پیداوار میں اضافے کے لیے غیرملکی نسل کی گائے درآمد کی جا رہی ہیں جو مقامی ساہیوال نسل بھینسوں کے مقابلے میں زیادہ دودھ دیتی ہیں۔سرسبز فارم میں اعلی نسل کی درآمد شدہ گائے جن میں فریزن، جرسی اور ان دونوں کی مقامی کراس نسل رکھی گئی ہیں۔جدید ڈیری فارمز سے دودھ کو ابتدائی جانچ کے بعد ملک پروسیسنگ پلانٹ تک پہنچایا جاتا ہے، صارفین تک دودھ کی ترسیل سے پہلے مختلف ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔لائیو اسٹاک کے شعبے کے ماہرین کے مطابق لائیو اسٹاک شعبے کی ترقی اور دودھ کی ملکی پیداوار بڑھانے کے لیے جامع پالیسی کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…