دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)قطر اور عرب ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث قطر نے متحدہ عرب امارات گیس کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا ہے- فرانسیسی نشریاتی ادارے نے قطرکے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے حوالے سے بتایا ہے کہ کہ قطر کے کوئی واضح مطالبات نہیں، تاہم کسی کو دوحہ کی خارجہ
پالیسی میں مداخلت کا حق نہیں دیا جا سکتا۔ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے الزام عائد کیا کہ متحدہ عرب امارات تجارتی صورتحال کو سیاسی ٹول کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات بجلی بنانے کے لئے جو گیس استعمال کرتا ہے اس کا 40 فیصد قطر فراہم کرتا ہے جسے کسی وقت بھی بند کیا جاسکتا ہے۔