بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

عیدالفطر کے موقع پرسرکاری ملازمین کیلئے عید بونس کی منظوری دیدی گئی،خطیر رقم اداکی جائے گی،نوٹیفیکیشن جاری

datetime 5  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی )سی ڈی اے مزدور یونین کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت سی ڈی اے انتظامیہ نے عیدالفطر کے موقع پر تمام مسلم ملازمین بشمول ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ اور مسٹررول ملازمین کے لیے عید بونس کی منظوری دے دی جسکا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفیکیشن کے تحت19جون 2017 ؁ء بروزسوموارکو تمام ملازمین(سکیل نمبر01تا 16نان گزیٹیڈ) کو ایک موجودہ بنیادی تنخواہ اور گزیٹیڈ

ملازمین کو آدھی موجودہ بنیادی تنخواہ بطور عیدبونس بمعہ تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ادا کی جائے گی،نوٹیفکیشن کے مطابق سی ڈی اے کے کنٹریکٹ ،ڈیلی ویجزاور مسٹررول ملازمین کو انکے سکیل کے مطابق عید بونس کی ادائیگی کی جائے گی ،نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی سی ڈی اے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ مرکزی یونین آفس میں جمع ہو گئے اور اپنی بھرپور خوشی کا اظہار کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے میئروچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز ،ممبر ایڈمنسٹریشن محمد یاسر پیرزادہ، ممبر فنانس فہدہارون اور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے یقیناًسی ڈی اے کے غریب ملازمین کی خوشیوں میں اضافہ ہو گا اور اس مہنگائی کے دور میں بہتر انداز میں اپنا مذہبی تہوار منا سکیں گے ،انھوں نے کہاکہ سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کی جدوجہد کی اور اپنی افہام و تفہیم کی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے ہمیشہ انتظامیہ سے گفت و شنید کے ذریعے محنت کشوں کے جائز مطالبات کو منوایا ،اس موقع پر انھوں نے چیئرمین سی ڈی اے اور ممبر ایڈمنسٹریشن سے مطالبہ کیا کہ ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ اور مسٹررول ملازمین کی اس بابرکت مہینے میں فوری طور پر مدت ملازمت میں توسیع کی جائے تاکہ یہ ملازمین عید کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہو سکیں ۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…