منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ڈنمارک نے تعاون کی پیش کش کردی

datetime 5  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں تعینات ڈنمارک کے سفیر اولے تھونکے نے کہا ہے کہ پاکستان توانائی و آبی بحران سے نمٹنے کے لئے ڈینش ٹیکنالوجی وتعاون سے مستفید ہوسکتاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا اسلام آباد میں تعینات ڈنمارک کے سفیر اولے تھونکے نے کہا ہے کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سیکیورٹی حالات پہلے سے کافی بہتر ہیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ کے بے پناہ مواقع ہیں دونوں ممالک کے درمیاں بہترین سیاسی سفارتی اقتصادی و تجارتی تعلقات ہیں برآمدات اور تجارتی حجم کو 250ملین ڈالر بڑھایا جائے گا ڈنمارک کے سفیر اولے تھونکے نے مزید کہا ہے کہ ڈنمارک اپنی ضروریات سے 50فیصد زائد توانائی پیدا کررہاہے پاکستان کو توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں توانائی بحران کو ختم کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ ہیں ڈنمارک میں توانائی کے حصول کیلئے ونڈ فارم اور ونڈمل کا استعمال کیا جاتا ہے ڈنمارک کے پاس توانائی حاصل کرنے کیلئے بہترین حدید ٹیکنالوجی موجود ہے پاکستان اس وقت توانائی اور آبی ذخاہر کو محفوظ کرنے کے لئے مسائل سے گزررہاہے۔آبی ذخائر پاکستان کا اہم مسئلہ ہے پانی کو محفوظ کرنے سے متعلق پاکستان کو ڈینش ماڈل سے مستفید ہونا چاہئیے جبکہ توانائی کے ساتھ ساتھ آبی بحران سے نمٹنے کیلئے بھی ڈنمارک ٹیکنالوجی سے پاکستان متفید ہوسکتاہے ڈنمارک کے سفیر نے کہا ہے کہافغانستان میں قیامامن اور استحکام کیلئے پاکستان کا کردار کلیدی ہے افغانستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک کو دہشت گردی کے چیلنج کا سامناہے جبکہ عالمی سطح دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوششوں کو بربوط بنایا جائے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…