کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے شہریوں نے پھل مہنگے ہونے پران کی خریداری کابائیکاٹ کررکھاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق شہریوں کی طرف سے پھلوں کے بائیکاٹ کے بعد منافع خوروں نے پھلوں کے نرخ کردیئے ہیں ۔اس حوالے سے وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی آصف احمد نے تصدیق کی کہ آج کاروبار تو
معمول کے مطابق ہوا لیکن کیلے، آڑو اور خوبائی کی قیمت پانچ سے دس فیصد گرگئی۔کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی عوام نے مہنگے پھلوں کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔ تین دن کی یہ مہم اتوار تک جاری رہے گی لیکن پہلے روزہی منافع خوروں نے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں ۔